مرجع: آیت الله العظمی خامنه ای
موضوع: رمی جمرات کے مستحاب

رمی جمرات کے مستحاب

رمی جمرات میں چند چیزیں مستحب ہیں:
۱۔ کنکر مارتے وقت با طہارت ہونا۔
۲۔ جب کنکر ہاتھ میں پکڑے تو یہ دعا پڑھے: «اللَّهُمَّ هَذِهِ‏ حَصَيَاتِي‏ فَأَحْصِهِنَّ لِي عِنْدَكَ وَ ارْفَعْهُنَّ فِي عَمَلِي». 
۳۔ ہر کنکر پھینکتے وقت یہ دعا پڑھے: «اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُمَّ ادْحَرْ عَنِّي‏ الشَّيْطَانَ‏ اللَّهُمَّ تَصْدِيقاً بِكِتَابِكَ وَ عَلَى سُنَّةِ نَبِيِّكَ ص اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ حَجّاً مَبْرُوراً وَ عَمَلًا مَقْبُولًا وَ سَعْياً مَشْكُوراً وَ ذَنْباً مَغْفُوراً»
۴۔ کنکر مارنے والا جمرہ عقبہ سے دس یا پندرہ ہاتھ کے فاصلے پر کھڑا ہو ۔
۵۔ جمرہ عقبہ کو سامنے اور پشت بہ قبلہ کھڑے ہو کر کنکر مارنا جب کہ جمرہ اولی و وسطی کو قبلہ رخ ہوکر کنکر مارنا ۔
۶۔ کنکر کو انگوٹھے پر رکھ کر انگشت شہادت کے ناخن سے پھیکنا ۔
۷۔ منی میں اپنے خیمہ میں واپس آکر یہ دعا پڑھنا: «اللَّهُمَّ بِكَ‏ وَثِقْتُ‏ وَ عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ فَنِعْمَ الرَّبُّ وَ نِعْمَ الْمَوْلى‏ وَ نِعْمَ النَّصِيرُ».