قربانی میں چند چیزیں مستحب ہیں ۔
۱۔ امکان کی صورت میں قربانی کا جانور اونٹ یا گائے ہو اور عدم امکان کی صورت میں نر دنبہ ہونا چاہیے۔
۲۔ جانور موٹا ہونا چاہیے۔
۳۔ ذبح یا نحر کرتے وقت یہ دعا پڑھے: «وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّماواتِ وَ الْأَرْضَ حَنِيفاً وَ ما أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ إِنَّ صَلاتِي وَ نُسُكِي وَ مَحْيايَ وَ مَماتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعالَمِينَ لا شَرِيكَ لَهُ وَ بِذلِكَ أُمِرْتُ وَ أَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ اللَّهُمَّ مِنْكَ وَ لَكَ بِسْمِ اللَّهِ وَ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّي».
۴۔ ذبح خود کرے اور اگر یہ ممکن نہ تو چھرے پر ہاتھ رکھے اور ذبح کرنے والا اس کا ہاتھ پکڑ کر ذبح کرے ورنہ ذبح کرتے ہوئے دیکھے اور اگر اپنا ہاتھ ذبح کرنے والے کے ہاتھ پر رکھے تو کوئی حرج نہیں ہے ۔