مکروہات احرام چند چیزیں ہیں :
۱ ۔ احرام سیاہ لباس میں اور احتیاط اس کا ترک کرنا ہے اور سفید لباس میں احرام بہتر ہے ۔
۲ ۔ رختخواب ( سونے کے لباس ) میں محرم کا سونا اور زرد رنک کی تکیہ استعمال کرنا ۔
۳ ۔ میلے کپڑے میں احرام باندھنا اور اگر لباس احرام میلا ہو جائے جب تک کہ مکلف حالت احرام میں ہے اس کو نہ دھوئے - لیکن تبدیل کر سکتا ہے ۔
۴ ۔ جامہٴ راہ راہ میں احرام باندھنا ۔
۵ ۔ احرام سے پہلے حنا کا استعمال ، اس صورت میں کہ اس کا اثر احرام تک باقی رہے اور حنا اور موجودہ رنگوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔
۶ ۔ بہتر ہے محرم کیسہ جیسی چیزیں بدن پر نہ لگائے۔
۷ ۔ اس شخص کے جواب میں لبیک کہنا جو اس کو پکار رہا ہے بلکہ احتیاط اس کا ترک کرنا ہے ۔